لاہور ہائیکورٹ نے دریائے راوی پر ریور راوی منصوبے کے قیام کے خلاف دائر درخواست پر راوی کمیشن سے چوبیس فروری کو رپورٹ طلب کر لی۔
جمعہ 26 دسمبر 2014 14:45
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) لاہور ہائیکورٹ کے روبرو درخواست گزار احمد رافع عالم کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ دریائے راوی میں آنے والے آلودہ پانی کی روک تھام کرنے کی بجائے حکومت پنجاب نے دریا کی دونوں جانب بڑے بڑے پلازوں کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔
(جاری ہے)
انہوں نے عدالت کوآگاہ کیا کہ ریور راوی نامی اس منصوبے سے راوی کی صفائی کے منصوبے پر کام رک چکا ہے جبکہ ایل ڈی اے ریور راوی کی تفصیلات بھی عوام سے چھپا رہا ہے جس سے پانی کی آلودگی میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔
جس پر عدالت نے ڈی جی ایل ڈی اے کوریور راوی منصوبے کی تمام تفصیلات راوی کمیشن کے سامنے پیش کرنے کی ہدایات کر دیا ں۔عدالت نے راوی کمیشن کو ہدائت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بات کا جائزہ لیا جائے کہ ریور راوی منصوبے سے ماحولیات پر کیا اثرات مرتب ہوں گے۔عدالت نے چوبیس فروری کوراوی کمیشن کو تفصیلی رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا بھی حکم دے دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
-
جنرل اسمبلی: فلسطینی مبصر ریاست کے حقوق بڑھانے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور
-
تھیلیسیمیا کا علاج اب جین تھیراپی سے ممکن
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
رفح سے انخلاء کے دوران یو این کا مزید امدادی راہداریاں کھولنے کا مطالبہ
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا یورپی منصوبہ
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
روزمرہ کی زندگی میں جدوجہد کرتی افغان خواتین
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.