ڈیمو کریٹک فریڈم پارٹی کے سربراہ شبیر احمد شاہ کی والدہ مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئیں،نماز جنازہ اننت ناگ میں ادا کی گئی

جمعہ 26 دسمبر 2014 14:40

سرینگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء)ڈیمو کریٹک فریڈم پارٹی کے چیئرمین شبیر احمد شاہ کی والدہ مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئیں ان کی نماز جنازہ اننت ناگ میں جمعہ کے روز دن گیارہ بچے ادا کی گئی ۔نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں حریت رہنماؤں اور دیگر کارکنوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

کل جماعتی حریت کانفرنس کے دونوں دھڑوں کے رہنماؤں سید علی گیلانی ،میر واعظ عمر فاروق اور دیگر نے شبیراحمد شاہ کی والدہ کے انتقال پر ان سے اظہار تعزیت کرتے ہیں ۔دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاء فرمائے (آمین)