اسلام آباد، نادہندہ سرکاری و نیم سرکاری اداروں کی کاٹی گئی بجلی تاحال بحال نہ ہو سکی

جمعہ 26 دسمبر 2014 14:40

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء ) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے نادہندہ سرکاری و نیم سرکاری اداروں کی کاٹی گئی بجلی تاحال بحال نہیں کی ،گزشتہ ہفتے آئیسکو نے 139کنکشنز منقطع کئے تھے جن میں سی ڈی اے کے متعدد دفاتر ، سٹریٹ لائٹس ، جی سیون ٹو ، سی ڈی اے انکوائری جی سیون تھری فور ، آئی ایٹ ون ٹریفک سگنل وغیرہ شامل ہیں جبکہ فیڈرل ایجوکیشن بھی بجلی بل کے نادہندہ ہیں جن میں ایف جی پرائمری سکول ، بوائز سکول ترلائی ،ایف جی بوائز سکول جیگیوٹ ،ایف جی پرائمری سکول ای ایٹ وغیرہ شامل ہیں جبکہ اس فہرست میں کوئی بڑا حکومتی یا پرائیویٹ دفاتر شامل نہیں ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ناہندہ ہونے پر ٹی ایم اے مری راول ٹاؤن کے کنکشنز بھی منقطع کردیئے گئے ہیں ۔ دیگرمنقطع ہونے والے کنکشنز میں پاک پی ڈبلیو ڈی ، ڈی جی آفس ، کینٹ بورڈ چکلالہ ، سٹریٹ لائٹس کینٹ بورڈ راولپنڈی ، نادرا آفس جی ایٹ مرکز ، بیورو آف امیگریشن جی ایٹ ون ، پاسپورٹ آفس اٹک ، ویٹرنری ہسپتال بہارہ کہو بھی شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ آئیسکو نے اب تک ان تمام منقطع کئے گئے کنکشنز کو بحال نہیں کیا اس ضمن میں ادارے بھی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اب تک نادہندہ ہیں

متعلقہ عنوان :