حیسکو لائن مین بجلی کا تار ٹھیک کرتے ہوئے پول سے گر کر جا ں بحق

جمعہ 26 دسمبر 2014 14:36

کوٹ غلام محمد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) حیسکو لائن مین بجلی کا تار ٹھیک کرتے ہوئے بجلی کے پول سے نیچے گر پڑا ار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے میں حیسکو کا لائن مین مبارک علی قائم خانی کٹی ہوئی لائن بحال کرتے ہوئے بجلی کا کرنٹ لگنے کی وجہ سے بجلی کے پول سے نیچے گر پڑا اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ مبارک علی کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈیوٹی پر ڈاکٹر نے اس کے فوت ہوجانے کی تصدیق کی۔ مبارک علی قائم خانی کی موت کی اطلاع ملتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد اس کے گھر کے سامنے جمع ہوگئی اور گھر میں بھی کہرام مچ گیا‘ علاقہ کا ماحول بھی سوگوار ہوگیا ہے۔ مبارک علی قائم خانی کی عمر 30 سال تھی اور وہ 2 بچوں کا باپ تھا۔

متعلقہ عنوان :