آئندہ دو روز تک ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا

جمعہ 26 دسمبر 2014 14:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز تک ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا‘ آئندہ چند روز تک خیبر پختونخواہ‘ پنجاب اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں دھند کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے‘ بالائی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کم رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق آئندہ چند روز تک ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں آئندہ دو روز تک موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے آئندہ چند روز تک پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں شدید دھند برقرار رہے گی جس کے باعث لاہور ایئرپورٹ اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر پروازوں کے اوقات متاثر ہوں گے۔

آئندہ دو روز تک موسم خشک اور شدید سرد رہے گا۔

(جاری ہے)

ملک کے شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کم رہے گا۔ سب سے کم درجہ حرارت منفی 9 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ استور منفی 7‘ پارا چنار‘ ہنزہ منفی 5‘ کوئٹہ‘ راولاکوٹ‘ گلگت‘ دیر‘ مالم جبہ منفی 4‘ کالام منفی 3 بونجی کاکول منفی 1‘ اسلام آباد 1‘ لاہور 4‘ کراچی 4‘ پشاور 4‘ کوئٹہ‘ 3‘ سکردو منفی 9‘ مظفرآباد 1‘ فیصل آباد 5‘ مری صفر‘ ملتان 5 اور حیدرآباد میں 11 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :