ملتان اور گرد و نواح میں شدید دھند ، معمولات زندگی متاثر ، درجہ حرارت گر گیا

جمعہ 26 دسمبر 2014 14:25

ملتان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) ملتان اور گرد و نواح میں دھند کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر ، حد نگاہ پچاس میٹر تک محدود ہو گئی۔ ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے تیرہ اضلاع میں دھند کی شدت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ شہر میں دھند کے باعث حد نگاہ پچاس میٹر جبکہ نواحی علاقوں میں حد نگاہ بیس سے تیس میٹرہے۔ کم سے کم درجہ حرارت چار اعشاریہ چھ سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ پندرہ سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب سو فیصد ہے موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے درجہ حرارت چار سنٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔ دھند کے باعث ٹرینیں 4 سے 8 گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔ ادھر بلوچستان کے سرد علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے ، زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5 جبکہ قلات میں منفی چار سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بالائی علاقے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سردی کی لپیٹ میں رہیں گے اس وقت سب سے زیادہ سردی زیارت اور قلات میں پڑ رہی ہے۔

زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5 جبکہ قلات میں منفی چار سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کوئٹہ منفی 3 ،گوادر اور جیونی 14، لسبیلہ8 ، نوکنڈی 5 ، پنجگور 2 ، پسنی 15، سبی 4، اور ڑوب میں کم سے کم درجہ حرارت 1 درجے سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :