اے ڈی سی اٹک کنزہ مرتضیٰ نے کرسمس کے حوالے سے مسیحی برادری میں تحائف تقسیم کیے

جمعہ 26 دسمبر 2014 14:20

اٹک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) اے ڈی سی اٹک کنزہ مرتضیٰ نے کرسمس کے حوالے سے مسیحی برادری میں تحائف تقسیم کیے ۔ انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری مکمل آزادی کے ساتھ اپنا مذہبی تہوار منار رہی ہے۔

(جاری ہے)

ان کی عبادت گاہوں کو مکمل سیکورٹی فراہم کی گئی ہے تاکہ کسی بھی شرپسند عنصر کو ان کی خوشیوں کو پامال کرنے سے روکا جاسکے۔اس موقع پر ٹی ایم او اٹک سردار آفتاب احمد اور دیگر سیاسی و سماجی راہنما بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :