وزیراطلاعات کی قیادت میں بے نظیر شہید کی بڑی تقریب کل ہل سیری درہ میں منعقد ہوگی
جمعہ 26 دسمبر 2014 14:16
مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) وزیر اطلاعات ،زراعت ولائیوسٹاک سید بازل علی نقوی کی قیادت میں محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی ساتویں برسی منانے کی سب سے بڑی تقریب مظفرآباد کے حلقہ دو کے علاقے ہل سیری درہ میں آج27دسمبر کو منعقد ہورہی ہے جہاں پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے ایک بڑے جلسے کا اہتمام بھی کر رکھا ہے۔دومیل سے لیکر ہل سیری درہ تک سڑک کے دونوں اطراف شہید ذوالفقار علی بھٹو ،شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی تصاویر والی پورٹریٹ جگہ جگہ پر لگائے گئے ہیں اور کارکنوں کا جوش وخروش دیدنی ہے۔
وزیر اطلاعات سید بازل علی نقوی تقریب سے خصوصی خطاب کریں گے جس کے لیے تمام انتظامات کوحتمی شکل دیدی گئی ہے۔جلسہ کے حوالہ سے حلقہ دو کی تمام یونین کونسلوں میں پارٹی کارکن انتہائی متحرک ہیں جگہ جگہ پر پیپلز پارٹی کے سہ رنگے جھنڈے اور قائد کشمیر سید بازل علی نقوی کی تصاویر والی بینر آویزاں کیے جا رہے ہیں۔(جاری ہے)
نیلم پل سے لیکر ہل سیری درہ تک پی وائی او اور پی ایس ایف کے جوشیلے کارکنوں نے سات خیر مقدمی گیٹ بنائے ہیں جہاں پر وہ اپنے محبوب قائد سید بازل علی نقوی کا والہانہ استقبال کریں گے۔
پارٹی قیادت ہل سیری درہ میں اپنے شہید قائدین کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرے گی اور اس عزم کا اعادہ کرے گی کہ شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کے افکار اور نظریات کے مطابق عوام کی خوشحالی اور کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.