سول سوسائٹی ہنگامہ آرائی کیس، لال مسجد کے خطیب عبدالعزیز کے وارنٹ گرفتاری جاری

جمعہ 26 دسمبر 2014 14:15

سول سوسائٹی ہنگامہ آرائی کیس، لال مسجد کے خطیب عبدالعزیز کے وارنٹ گرفتاری ..

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) وفاقی دارلحکومت کی مقامی عدالت نے لال مسجد کے خطیب مولاناعبدالعزیز کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سول جج ثاقب جواد نے یہ وارنٹ سول سوسائٹی کی طرف سے ہنگامہ آرائی کیس میں دائر درخواست پر جاری کیے ۔ عدالت نے یہ وارنٹ تھانہ آبپارہ کو بھجوادیئے ہیں اور ہدایت کی ہے کہ آئندہ پیشی پر مولانا عبدالعزیز کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیاجائے ۔

متعلقہ عنوان :