فلم انڈسٹری کی نئی اننگز کا آغاز ہو چکا ہے، امید ہے فلم انڈسٹری دوبارہ اپنے عروج پر پہنچ جائیگی ‘ ثناء

جمعہ 26 دسمبر 2014 12:42

فلم انڈسٹری کی نئی اننگز کا آغاز ہو چکا ہے، امید ہے فلم انڈسٹری دوبارہ ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) نامور اداکارہ ثناء نے کہا ہے کہ پاکستان میں رواں برس فلم انڈسٹری کی نئی اننگز کا آغاز ہو چکا ہے اور امید ہے کہ نئے سال میں کامیابیاں سمیٹیں گے ، جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ منفردموضوعات پرفلمیں بنانے کا سلسلہ جاری رہا تو انڈسٹری جلد اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرلے گی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نے کہا کہ یہ انتہائی خوشی کی بات ہے کہ ہمارے سینماگھروں میں اب بالی ووڈ کے مقابلے پر پاکستانی فلمیں ہو رہی ہیں او ران کا بزنس ان سے کہیں بہتر ہے ۔ 2014ء میں فلم انڈسٹری اپنی نئی اننگز کا آغاز کر چکی ہے اور امید ہے کہ 2015ء ہمارے لئے مزید کامیابیاں لے کر آئے گا ۔

متعلقہ عنوان :