موسم سرما میں شدت اور شدید دھند نے اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسرز کو مالی خسارے سے دوچار کر دیا

جمعہ 26 دسمبر 2014 12:16

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) موسم سرما میں شدت اور شدید دھند کے باعث اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسرز نقصان اٹھانے لگے ۔ لاہور سمیت صوبہ پنجاب ان دنوں شدید سردی کی لپیٹ میں ہے جبکہ دھند چھانے کا سلسلہ بھی جاری ہے جسکے باعث ڈرامہ شائقین کی انتہائی کم تعداد ڈرامہ دیکھنے تھیٹر ز آ رہے ہیں جسکے باعث پروڈیوسرز کو مالی خسارے کا سامنا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ آمدنی میں کمی کے باعث پروڈیوسرز کوفنکاروں کومعاوضے کی ادائیگی اور دیگر اخراجات برداشت کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :