فلم”جینیسس“ یکم جولائی کوسینما گھروں کی نمائش بنے گی

جمعہ 26 دسمبر 2014 12:14

فلم”جینیسس“ یکم جولائی کوسینما گھروں کی نمائش بنے گی

نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء)ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر سائنس فکشن فلم ”ٹرمینیٹر“ سیریز کی آنے والی ”جینیسس“ اگلے سال یکم جولائی کو سینما گھروں کی نمائش بنے گی۔ آرنلڈ شوار زنیگر ایک بار پھر ایکشن میں نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

فلم میں سال دو ہزار انتیس دکھایا گیا ہے جب جان کونر مشینوں کے خلاف لڑائی میں فتح کے قریب پہنچ جاتا ہے۔ اسے اسکے جاسوس بتاتے ہیں کہ سکائی نیٹ نے اس پر ماضی اور مستقبل دونوں محاذوں سے حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ فلم اگلے برس پہلی جولائی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔