سیکیورٹی فورسز کی کارروئی ،سانحہ پشاورکا سہولت کار ہلاک

جمعہ 26 دسمبر 2014 12:07

سیکیورٹی فورسز کی کارروئی ،سانحہ پشاورکا سہولت کار ہلاک

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) سیکیورٹی فورسز نے غنڈی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے تحریک طالبان کے اہم کمانڈر صدام جمرود کو ہلاک کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق غنڈی کے علاقے میں دہشت گردوں نے مقامی رہنما بادشاہ خان پر حملہ کیا جس پر سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں صدام جمرودمارا گیا جبکہ چھ ساتھیوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیاگیا ہے ۔ہلاک ہونے والے دہشت گرد کی شناخت صدام کے نام سے ہوئی ہے جو کہ تحریک طالبان طارق گیدڑ گروپ کا آپریشنل کمانڈرتھا جس پر پشاور سکول حملے میں سہولت کار ہونے کا الزام تھا۔ اس سے قبل صدام جمرود 2013میں پولیو ٹیم حملے میں 11جوانوں کی شہادتوں کا ماسٹر مائنڈ بھی تھا ۔

متعلقہ عنوان :