سوہا علی خان 25 جنوری کو دلہن بنیں گی

جمعہ 26 دسمبر 2014 12:07

سوہا علی خان 25 جنوری کو دلہن بنیں گی

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) بھارتی فلم’ڈھونڈتے رہ جاؤگے‘میں بے پناہ پذیرائی حاصل کرنے والی دلکش جوڑی کنال کھیمو اور سوہا علی خان 25جنوری 2015ء کو شادی کے بندھن میں بندھ جائے گی-بالی وڈ نگری میں گردش کرتی خبروں کے مطابق سیف علی خان کی چھوٹی بہن سوہا علی خان نے بابل کا گھر چھوڑ کر پیا نگر جانے کا فیصلہ کرلیا ہے اورآئندہ جنوری میں ان کے منگیتر کے ساتھ شادی کی تیاریاں کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مردانہ وجاہت کے شاہکار کمار کھیمو نے سوہا کو اس سال کی شروعات میں خوشبوؤں کے شہر پیرس میں پروپوز کیا تھا اور دونوں نے جولائی 2014 میں منگنی کی تھی اوراب اس حسین جوڑے نے اپنے رشتے کو باقاعدہ نام دینے کافیصلہ کیا ہے ۔دولہا دلہن کے ایک قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ دونوں اپنی شادی سادگی سے کرنا چاہتے ہیں لیکن چھوٹے نواب کی بہن کی شادی سادگی سے ہوجائے ایسا کیسے ممکن ہے لہذا سال 2015 کی شروعات ایک اور دھماکے دار شادی سے ہوگی۔