کریتی سینن کوکراٹے سیکھنے کا شوق‘ تربیت لینا شروع کردی
جمعہ 26 دسمبر 2014 12:00
ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) بالی ووڈ کی نئی ابھرتی ہوئی اداکارہ کریتی سینن نے کہا ہے کہ اس نے اپنی نئی آنے والی فلم ،،سنگھ از بلنگ ،، میں وہ تسلسل کے ساتھ کئی ایک اسٹنٹ اور ڈانس کرتی نظر آئیں گی اور اپنے کردار میں بہتری کے لیے کریتی سینن ان دنوں کراٹے کی بھی تربیت لے رہی ہیں۔اداکارہ کریتی سینن اس فلم میں بالی ووڈ سپر اسٹار اکشے کمار کے ساتھ مرکزی کردار میں جلوہ گر ہو رہی ہیں جب کہ یہ کریتی سینن کی دوسری بالی ووڈ فلم ہوگی، اس سے پہلے کریتی سینن نے ڈائریکٹر ساجد ناڈیاڈ والا کی فلم ہیرو پنٹی میں جیکی شیروف کے بیٹے اداکار ٹائیگر شیروف کے مقابل ہیروئن کا کردار ادا کیا تھا۔
ایک تقریب واقعہ میں جب اداکارہ کریتی سینن سے اس کے اگلے پراجیکٹ کے بارے میں سوال کیا گیا تو کریتی نے بتایا کہ فلم سنگھ از بلنگ کی شوٹنگ شروع کرنا ہے اور میں درحقیقت بہت خوش قسمت ہوں کے مجھے اس فلم میں کام کرنے کے لیے کافی وقت مل گیا ہے، مجھے اس فلم میں بہت سے خود ہی کرنا ہیں اور اسی طرح ایک تسلسل کے ساتھ ڈانس کے سین بھی کرنے ہیں جن کے لیے مجھے پروفیشنل ٹریننگ کی ضرورت ہے،،۔(جاری ہے)
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
’’عشق مرشد‘‘کی آخری قسط بڑے پردے پر دکھائے جانے کا امکان
-
درفشاں سلیم ٹیلنٹ سے زیادہ قسمت سے مشہور ہوئیں، نازش جہانگیر
-
اداکارہ اقرا عزیز کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش کی خبریں گردش کرنے لگیں
-
مشہورپوپ سنگرکا جنوبی کوریا میں مسجد بنانے کا اعلان
-
لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
شاہ رخ خان کی اپنی بیٹی سوہانا کی فلم کیلئے 200 کروڑ کی سرمایہ کاری
-
رنبیرکپورکے نئے اوتار نے مداحوں کو تجسس میں ڈال دیا
-
مہوش نے بھارتی گلوکار کیساتھ نئے پراجیکٹ کی تفصیلات بتا دیں
-
اسد صدیقی کی سالگرہ پر اہلیہ کے ہمراہ رومانوی تصویر کی سوشل میڈیا پر دھوم
-
بشری انصاری نے مداحوں کو اپنے دوسرے شوہر سے ملوا دیا
-
سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنے والے 2 شوٹر گرفتار
-
ہالی ووڈ فلمرسٹ کے سیٹ پراصل گولی چلنے کا معاملہ، خاتون کو 18 ماہ قید کی سزا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.