بہادر بچوں کے متعلق کہانیوں پر مبنی فلمیں وقت کی ضرورت ہیں ‘شرمین عبید رائے

جمعہ 26 دسمبر 2014 11:51

بہادر بچوں کے متعلق کہانیوں پر مبنی فلمیں وقت کی ضرورت ہیں ‘شرمین عبید ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) پاکستان کی پہلی آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ڈائریکٹر شرمین عبید رائے نے کہا آج کے دور میں بہادر بچوں کے متعلق کہانیوں پر مبنی فلمیں وقت کی ضرورت ہیں اور یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم آج کے دور کو مد نظر رکھتے ہوئے ایسی کہانیوں کا انتخاب کریں جس میں ہمت اور جرات مندی کا اجاگر کیا گیا ہو۔آج کے بچے بہت بہادر ہیں وہ دہشت گردی کے اس ماحول میں بھی اپنی تعلیم پر پوری توجہ دے رہے ہیں، ہمیں نئی نسل میں ایسا شعور پیدا کرنے کی ضرورت ہے جس سے ہمت اور بہادری کا جذبہ پیدا ہو۔

یہ بات انھوں نے گزشتہ دنوں اوشین سنیما میں پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم”تین بہادر“ کے خصوصی شو کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ یہ فلم وادی ایمینشن کے بینتر تلے بنائی گئی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ یہ فلم کسی ایک کے لیے نہیں پورے پاکستان بچوں کے لیے بنائی گئی ہے۔انھوں نے کہا ہمیں بچوں کا حوصلہ بڑھانا چاہیئے ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے تاکہ وہ اپنی زندگی بہادری سے گزار سکیں فلم ”تین بہادر“ بھی اسی جذبہ کی عکاسی کرتی ہے، اس موقع ادکار ہمایوں سعید نے کہا کہ شرمین نے ہمیشہ منفرد کام کیا ہے جس کی وجہ سے انھیں آسکر ایوارڈ بھی ملا،یہ بھی ایک اچھی کوشش ہے۔

فہد مصطفی نے کہا ایسے موضوعات کی ضرورت ہے جو بچوں کو ہمت اور حوصلہ دے سکے، یہ فلم بچوں کو حوصلہ دے گی، اس موقع پر ذوالفقار انصاری، بینش، ارشاد جمیل اور دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :