ایف بی آر نے نومبر 2014کے دوران15فیصد اضافے سے 870 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کیں

جمعرات 25 دسمبر 2014 23:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال 2014-15نومبر کے دوران 870 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کی ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران ایف بی آر نے 767 ارب روپے کے ٹیکس محصولات اکٹھے کئے تھے، اسی طرح رواں مالی سال میں گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں ٹیکس وصولیوں میں 15 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور رواں مالی سال میں نومبر 2014ء میں 103 ارب روپے کے زائد ٹیکس وصول کئے ہیں، ایف بی آر کی رپورٹ کے مطابق ٹیکس وصولیوں میں ہونے والا اضافہ انتہائی خوش آئند ہے جس سے حکومتی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا اور غیرملکی و ملکی قرضوں پر انحصار کم ہوگا۔

متعلقہ عنوان :