شب قدر ،تھانہ سرو کلی کے علاقہ میں کرفیونافذ کردیا گیا

جمعرات 25 دسمبر 2014 23:29

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء ) سیکورٹی فورسز نے تحصیل شب قدر میں تھانہ سرو کلی کے علاقہ میں کرفیوکے نفاذ کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

سیکورٹی ذرائع کے مطابق تھانہ سرو کلی کے علاقوں سبحان خوڑ، اقرب ڈاگ، شنو غنڈے اور سرو کلی سمیت متعدد علاقوں میں غیر معینہ مدت کیلئے ہر شام 6بجے سے صبح 6بجے سے کرفیوں ہو گی ۔ کرفیوں پر عمل درآمد آج شام 6بجے سے شروع ہوگا۔ سیکورٹی فورسز کے ذرائع کے مطابق کرفیوں کا نفاذ امن وآمان کے قیام اور دیشت گردی کے واقعات کی روک تھام کیلئے کیا گیا ہے، شہریوں کو ہدایات جاری کر دیئے گئے ہیں کہ وہ کرفیوں کے دوران گھروں سے نہ نکلے اور اپنے تمام کام شام سے پہلے نمٹائیں ۔

متعلقہ عنوان :