زاروچاہ میں نوشکی ملیشیاء کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

جمعرات 25 دسمبر 2014 23:29

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء)زاروچاہ میں نوشکی ملیشیاء کے جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا،میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹروں نے ایک ہزار سے زائد میل اور فی میل مریضوں کا چیک اپ اور طبی معائنہ کرکے انھیں ادویات بھی فراہم کئے ،کمانڈنٹ نوشکی ملیشاء کرنل محمد مظہر الحسن ،ڈپٹی کمشنر قدوس مینگل،لیفٹنٹ کرنل محمد عامرخان،ڈی ایچ او ڈاکٹر نذیر بادینی اور سوشل ویلفیئر آفیسر حاجی محمد سعید بلوچ نے بھی فری میڈیکل کیمپ کا دور کیا،اور نوشکی ملیشیاء کے جانب سے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو سراہا۔