پاکستان کسان اتحاد نے ٹیوب ویلوں کے لئے بجلی 7.38 روپے فی یونٹ مقررکرنے کا مطالبہ کردیا،

حکومت کی طرف سے تقریباً تین روپے فی یونٹ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان خو ش آئندہے‘راوطارق اشفاق

جمعرات 25 دسمبر 2014 23:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء ) پاکستان کسان اتحاد نیزرعی ٹیوب ویلوں کے لئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے اسے 7.38 روپے فی یونٹ مقررکرنے کی تجویز دی ہے۔ اپنے بیان میں پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر راو طارق اشفاق نے حکومت کی طرف سے بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کو ریلیف ملے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے تقریباً تین روپے فی یونٹ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان خو ش آئندہے۔ اسی تناسب سے باقی اشیا کی قیمتوں میں بھی کمی کی جائے۔اور اس پر سختی سے عملدرآمد بھی کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسانوں سے اس وقت زرعی ٹیوب ویلوں کے لئے 10.38 روپے فی یونٹ وصول کئے جانے والے نرخوں کو کم کرکے فی یونٹ 7.38 روپے کیا جائے۔ راو اشفاق کا کہنا تھا کہ کسان مہنگائی کے باعث پستا چلا جارہا ہے۔ اسے ریلیف فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ہمارا وفاقی حکومت سے مطالبہ ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کسانوں کے لئے بھی کمی کی جائے۔ اور کسان دشمن اقدامات کو واپس لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :