فیصل آباد، باڈی بلڈنگ کے مقابلوں میں سینئر مسٹر عدنان سمیع اور جونیئر مسٹر عرفان مانا2014-05 بن گئے

جمعرات 25 دسمبر 2014 23:08

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) باڈی بلڈنگ کے مقابلوں میں سینئر مسٹر فیصل آباد عدنان سمیع اور جونیئر مسٹر فیصل آباد عرفان مانا2014-05 بن گئے۔

(جاری ہے)

سٹی ڈسٹرکٹ کے شعبہ سپورٹس کے زیر اہتمام کریسنٹ سپورٹس کمپلیکس میں مقابلوں کے مہمان خصوصی ایم پی ایز حاجی خالد سعید رائے ‘ رانا شعیب ادریس اور حبیب الرحمن بھٹی صدر باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ پنجاب تھے اس موقع پر سیکرٹری جنرل رسہ کشی فیصل آباد ڈویژن چوہدری خالد جنجوعہ ‘ مسٹر ایشیاء یحی بٹ ‘ جنرل سیکرٹری پنجاب باڈی بلڈنگ نعیم اختر ‘ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چوہدری طارق نذیر اور انٹرنیشنل کبڈی پلیئر ساغر واہلہ بھی موجود تھے ۔

سینئر مسٹر فیصل آباد‘ جونیئر مسٹر فیصل آباد اور دیگر کھلاڑیوں میں ایم پی اے حاجی خالد سعید نے شیلڈز تقسیم کیں ۔اس موقع اظہار خیال کرتے ہوئے ایم پی اے حاجی خالد سعید نے کہا کہ کھیلوں میں تن سازی کا کھیل منفرد اہمیت کا حامل ہے جس میں شرکت کرکے نوجوان مضبوط اور توانا جسم تیار کرتے ہیں ۔ انہوں نے مقابلوں تن سازی کا بہترین مظاہرہ پیش کرنے پر تن سازوں کو داد دی اور کھیلوں کی ترویج ترقی کے لئے ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا

متعلقہ عنوان :