Live Updates

وزیر اعظم نواز شریف کے پوتے عمران خان کے فین نکلے

جمعرات 25 دسمبر 2014 22:55

وزیر اعظم نواز شریف کے پوتے عمران خان کے فین نکلے

اسلام آبا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) وزیر اعظم میاں نواز شریف کے پوتے حسین نواز کے بیٹے عمران خان کے فین نکلے ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ گزشتہ دن وزیر اعظم ہاوس میں کل جماعتی کانفرنس میں وزیر اعظم کے پوتے نے عمران خان سے خواہش کا اظہار کیا کہ میں نے آپ کے ساتھ تصویر بنانی ہے جس پر عمران خان نے کہا کہ ٹھیک تصویر بنوالیں جب ہم نے ن لیگ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں اس کی تصدیق کی کہ حیسن نواز کے بیٹے نے عمران خان کے ساتھ تصویر بنوائی بچے کی خواہش عمران خان خوشی سے قبول کیا اور سوچاہے میاں برادران کی فیملی اور وزیر اعظم ہاوس میں میرے چاھنے والے موجود ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات