پشاور،پولیس اور ایف سی نے علا قہ غیر کی جانب سے آنے والے نا معلوم شر پسندوں کے حملے کو پسپا کر دیا

جمعرات 25 دسمبر 2014 22:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) پشاور پولیس اور ایف سی اہلکاروں نے علا قہ غیر کی جانب سے آنے والے نا معلوم شر پسندوں کے حملے کو پسپا کر دیا بعد ازاں پو لیس نے علاقے میں سرچ اینڈ سڑا ئیک آپریشن کر تے ہوئے کئی مشکو ک افراد کو گرفتار کر لیا واقعات کے مطابق گزشتہ روز نا صر باغ پولیس سٹیشن کے پولیس کو باخبر زرائع سے اطلاع ملی کہ علا قہ غیر کی کسی بھی وقت شر پسند حملہ آور ہو سکتے ہیں مخبر کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری تعینا ت کر دی گئی تاہم اسی دوران شر پسندوں نے پولیس اور ایف سی اہلکا روں پر فائر نگ کر دی جس پر پولیس اور ایف سی اہلکاروں نے جو ابی فائرنگ کر تے ہوئے حملہ آروں کو پسپا کر دیا اور وہ علاقہ غیر کی جانب دوربارہ فرار ہو گئے تاہم بعدازاں پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لیکر سر چ اینڈ سڑائیک آپریشن شروع کردی جس کے نتیجے میں کئی مشکو ک افراد کو گرفتا رکر لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :