پشاور،جے یو آئی کا 15جنوری کو امن عالم ودینی مدارس کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ، ضلعی امراء ونظماء،شواریٰ کا اجلاس یکم جنوری کو طلب

جمعرات 25 دسمبر 2014 22:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) جمعیت علماء اسلام کا 15جنوری کو امن عالم ودینی مدارس کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ ، ضلعی امراء ونظماء،شواریٰ کا اجلاس یکم جنوری کو طلب کرلیا گیا۔ جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبر پختونخوا کی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس مولانا گل نصیب خان کی صدارت میں منعقد ہوا جسمیں ارکان عاملہ مولانا عطاء الرحمان، مولانا شجاع الملک، مولانا راحت حسین، مولانا عطاء الحق درویش، عبدالجلیل جان ، مولانا عین الدین شاکر، مولانا رفیع اللہ قاسمی، مولانا اشرف علی ، مولانا عزیز احمد، مفتی اعجاز اور دیگر ارکان نے شرکت کی، اجلاس کے فیصلوں کا اعلان صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان نے پریس کانفرنس میں کرتے ہوئے صوبائی مجلس عاملہ کے سانحہ پشاور کو تاریخ کی بدترین دھشت گردی اور بربریت قرار دیا ہے، اور شہداء کے پسماندگان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمی افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے، اجلاس کے فیصلے کے مطابق 15جنوری کو امن عالم اور دینی مدارس کا نفرنس پشاور میں ہوگی جبکہ صوبہ بھر کے نظماء امراء شورایٰ کا اجلاس یکم جنوری کو پشاور میں طلب کیا گیا ہے، امن عالم کانفر نس کے انتظامات کیلئے مولانا عطاء الرحمان، مولانا شجا ع الملک ، عبدالجلیل جان اورعزیز احمد کی سربراہی میں مختلف کمیٹاں تشکیل دی گئی، جبکہ عبدالوحید مروت سیکورٹی کمیٹی کے انچارچ ہونگے، اجلاس میں مدارس پر چھاپوں کی مذمت کی گئی اور علماء اور طلباء کو ہراساں کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس کے آخر میں سانحہ پشاور کے شہداء اورڈاکٹر خالد محمود سومرو کے ایصال ثواب کیلئے فاتح خوانی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :