بلوچستان کے کسی علاقے میں کوئی آپریشن نہیں ہوگا، میر سرفراز بگٹی،

جہاں بھی دہشت گردوں کی اطلاع ہوتی ہے پولیس ، ایف سی مل کر کارروائی کرتے ہیں، وزیر داخلہ بلوچستان

جمعرات 25 دسمبر 2014 22:31

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) صوبائی وزیرداخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے کسی بھی علاقے میں کوئی آپریشن نہیں ہورہا جہاں بھی دہشت گردوں کی اطلاع ہوتی ہے وہاں پولیس ا ور ایف سی ملکر کارروائی کرتے ہیں جس میں ہمیں کامیابی بھی ملی ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی صوبائی وزیرداخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بعض عناصر بم دھماکوں کے ذریعے صوبے کے حالات خراب کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم انہیں بتادینا چاہتے ہیں کہ ہم انکی کارروائیوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں انکا ہر محاذ پرڈٹ کر مقابلہ کرینگے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی کسی بھی علاقے میں کوئی آپریشن نہیں ہورہا ہے جہاں بھی دہشت گردوں اور ملک دشمن عناصرکی اطلاع ہوتی ہے وہاں پولیس اور ایف سی ملکر کارروائیاں کرتے ہیں جس میں ہمیں کامیابیاں بھی ملی ہیں۔

متعلقہ عنوان :