چیف آف آرمی سٹاف کی زیر صدارت سیکیورٹی سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس،

قومی ایکشن پلان کے تحت پاک فوج اور انٹیلی جنس اداروں کی طرف سے اٹھائے جانیوالے اقدامات کاجائزہ لیا گیا، مجوزہ اقدامات پر موثر اور تیزی سے عملدرآمد کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا جائے، جنرل راحیل شریف کی ہدایت، پاک فوج کے سربراہ کا دہشتگردی سے چھٹکاراکیلئے سیاسی قیادت کے جذبے اور پختہ عزم پر خراج تحسین

جمعرات 25 دسمبر 2014 22:30

چیف آف آرمی سٹاف کی زیر صدارت سیکیورٹی سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس،

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے قومی ایکشن پلان کے تحت پاک فوج اور انٹیلی جنس اداروں کی طرف سے اٹھائے جانیوالے مجوزہ اقدامات کاجائزہ لینے کے دوران ہدایت کی ہے کہ ان پر موثر اور تیزی سے عملدرآمد کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا جائے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت جمعرات کوسیکیورٹی سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران آرمی چیف نے ان اقدامات کا جائزہ لیا جو پاک فوج اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی جانب سے قومی ایکشن پلان کے تحت اٹھائے جائیں گے ۔ انہوں نے تمام متعلقہ حکام اور اداروں کو ہدایت کی کہ وہ ان پر تیزی سے موثر انداز میں عملدرآمد کیلئے فوری بنیادوں پر کام کا آغاز کریں۔ چیف آف آرمی سٹاف نے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے اپنے واضح عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ملک کی قومی سیاسی قیادت کواس لعنت سے پاکستان کو اصلاحات اور انتظامی اقدامات کے ذریعے چھٹکارا دلانے کیلئے انکے جذبے اور پختہ عزم پر بھر پور خراج تحسین پیش کیا۔ چیف آف آرمی سٹاف نے امید ظاہر کی کہ قوم کے اعتماد کو برقرار رکھتے ہوئے ہم اس اتفاق رائے کو عملی اقدامات میں بدل سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :