قائد اعظم محمد علی جناح کے پاکستان کو غیر مستحکم نہیں ہونے دیں گے ،محمد شاہد غوری

جمعرات 25 دسمبر 2014 22:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) پاکستان سنی تحریک کے سینئر مرکزی رہنما محمد شاہد غوری نے کہاہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے پاکستان کو غیر مستحکم نہیں ہونے دیں گے،اندرونی وبیرونی سازشوں کو اپنے اتحاد ویکجہتی سے ختم کردیں گے،قائد اعظم محمد علی جناح نے علامہ اقبال،امام احمد رضافاضل بریلوی رحمتہ اللہ علیہ کے فکر وفلسفہ کی روشنی میں اسلامی فلاحی مملکت پاکستان کو دنیا کے نقشے پر اجاگر کیا اور ایک موقع پر انہوں نے کہاکہ قرآن و سنت ہی ملک کا قانون ہے ،پاکستان بنانے کی جدوجہد میں قائد اعظم محمد علی جناح کی کاوشوں جدوجہد اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،پاکستان سنی تحریک اپنے اسلاف واکابرین کے نقش پر قدم چلتے ہوئے اسلام اور پاکستان کی سربلندی کی جدوجہد کے ساتھ قائد اعظم کے سنہری اصول اتحاد،تنظیم،یقین محکم کی راہ پر گامزن ہیں،ان خیالات کااظہارانہوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پرمزار پر فاتحہ خوانی کے بعد کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا،شاہد غوری نے کہاکہ قائد اعظم محمد علی جناح کی سیاست دو ٹوک کھری اور سچی تھی، آپ نے مظلوموں کے حقوق کے حصول کی جدوجہد کا آغاز کیا،ان کی کاوشوں وجدوجہد کی وجہ سے پاکستان معرض وجود میں آیا، انہوں نے کہاکہ قائد اعظم محمد علی جناح نے 1943ء دہلی میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سرمایہ دار،جاگیردار عوامی استحصال سے باز آجائیں وہ اسلام کی تعلیمات کو فراموش نہ کریں اسلام تو مظلوموں کو حقوق دیتاہے،پاکستان بنانے کا مقصد عوام کو ان کے مکمل حقوق و آزادی دلاناہے،انہوں نے کہاکہ حکمران اپنے اسلاف کے نقش قدم پرچلیں تو مصنوعی بحران اور دہشتگردی کا خاتمہ ہوجائے گا،اہلسنت اس ملک کی اکثریت ہیں جنہوں نے ملک بنانے کیلئے بے پناہ قربانیاں دیں ملک بچانے کیلئے بھی بانیان پاکستان کی اولادیں سب کچھ قربان کردیں گی۔

متعلقہ عنوان :