چلی کے فٹبالر جیمز روڈریگز نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑ ڈالے،

مڈفیلڈ سے گول پوسٹ تک لپکنے کے ماہر کو دیکھنے کیلئے گوگل پر سب سے زیادہ بار کلک بھی ہوئیں

جمعرات 25 دسمبر 2014 22:13

لندن( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء ) دنیائے فٹبال میں رواں سال کئی نئے ستارے جگمگائے، ان میں چلی کے جیمز روڈریگز کی بلے بلے ہے، جن کی تصویر سب سے زیادہ سرچ ہورہی ہے، میچ میں انہیں دیکھنے والوں کا بھی رش لگ جاتا ہے۔

(جاری ہے)

مقبول کھیل میں مقبولیت کے سارے ریکارڈ چلی کے جیمز روڈریگز نے توڑ دیئے، چلی کیلئے دھوم مچانے والے روڈریگز نے ریال میڈرڈ میں بھی کمال دکھایا، مڈفیلڈ سے گول پوسٹ تک لپکنے کے ماہر کو دیکھنے کیلئے گوگل پر سب سے زیادہ بار کلک بھی ہوئیں۔

یوروگوئے کے لوئز سوریز، ڈراکولا کیا بنے، فٹبال فینز کی جان بن گئے، بارسلونا کلب میں انٹری کے ساتھ مقبولیت میں دوسرے نمبر پر رہے۔چلی کے الیکسز سانچیز مقبولیت میں تیسرے نمبر پر رہے، جن کی انگلش کلب آرسنل کے اسلحہ خانے میں جگہ مستحکم ہے۔

متعلقہ عنوان :