سکھر:نیو پنڈ کے مکینوں کا کھیل کے میدان پر قبضہ کے خلاف احتجاج واگزار کرانے کا مطالبہ

جمعرات 25 دسمبر 2014 22:01

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) نیو پنڈ کے مکینوں کا کھیل کے میدان پر قبضہ کے خلاف احتجاج واگزار کرانے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے نیو پنڈ پٹھان کالونی میں واقع کرکٹ گراؤنڈ پر بااثر افراد کی جانب سے قبضہ کئے جانے کے خلاف اہل علاقہ اور کھلاڑیوں نے غازی چاچڑ , افتخار سومرو کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ علاقے کے کھیل کے میدان پر بااثر افراد نے قبضہ کرکے بھینسوں کا باڑا قائم کرلیا ہے جبکہ گراؤنڈ میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں قبضہ کی وجہ سے علاقے کے نوجوان کھیلوں کی سرگرمیوں سے محروم ہیں اور اپنا شوق پورا کرنے کے لئے دور دارز کے کھیل کے میدانوں میں جانا پڑتا ہے مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ بااثرافراد کے خلاف فوری ایکشن لے کر قبضہ ختم کرایا جائے اور گراؤنڈ میں ہنگامی بنیادوں پر صفائی کا کام شروع کرکے گراؤنڈ کو کھیلوں کی سرگرمیوں کے قابل بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :