سی ڈی اے کا اسلام آباد کے سیکٹر G-7میں غیر قانونی طور پر جاری کھدائی کے خلاف آپریشن ، نیٹ ورکنگ کے لئے بچائی جانے والی فائبر آپٹک کیبل کو ہٹا دیا گیا

جمعرات 25 دسمبر 2014 21:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء ) سی ڈی اے کے ممبر ایڈمنسٹریشن و اسٹیٹ عامر علی احمد کی ہدایت پر اسلام آباد کے سیکٹر G-7میں غیر قانونی طور پر جاری کھدائی کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے نیٹ ورکنگ کے لئے بچائی جانے والی فائبر آپٹک کیبل کو ہٹا دیا گیاہے ۔ممبر ایڈمنسٹریشن و اسٹیٹ عامر علی احمد نے سی ڈی اے کے میونسپل ایڈمنسٹریشن ڈائریکٹوریٹ کو ہدایت کی ہے کہ ہے کہ وہ اجازت کے بغیر اسلام آباد میں تمام نیٹ ورکنگ کے لئے بچھائی جانے والی کیبلز کے خلاف آپریشن کوجاری رکھیں اور اس سلسلے میں کسی سے بھی امتیازی سلوک نہ برتا جائے۔

انہوں نے کہاکہ اس طرح کھدائی سے نہ صرف اسلام آباد کا انفراسٹرکچر تباہ ہو رہاہے بلکہ ماحولیاتی آلودگی کے ساتھ ساتھ ادارے کے لئے مالی نقصان کابھی باعث ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی زمین کو غیر قانونی طورپر بچھائی جانے والی نیٹ ورکنگ کیبلز سے پاک کرنے کے لئے وسیع پیمانے پر آپریشن جلد شروع کیا جائے گا تاکہ سی ڈی اے کی ٹیلی کام پالیسی کے تحت سی ڈی اے کے ریونیو میں اضافہ کیا جا سکے جس کے لئے ڈائریکٹر میونسپل ایڈمنسٹریشن نے اس مقصد کے لئے بنائے جانے والے سی ڈی اے کے ٹیلی کام یونٹ کی خصوصی ٹیم کے زریعے اسلام آباد میں غیر قانونی طریقے سے بچھائے جانے والے کیبل نیٹ ورکنگ کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات اُٹھا رہاہے تاکہ کسی بھی علاقے میں ایسی غیر قانونی سرگرمی کا فوری سد باب کیا جا سکے۔

سی ڈی اے کے اس اقدام کو شہریوں نے بہت سراہا اورسی ڈی اے کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ اُمید ہے کہ سی ڈی اے مزید سیکٹروں میں بھی اس آپریشن کو جاری رکھے گا ۔

متعلقہ عنوان :