نامور سیاستدان ماما خیر بخش گولہ کی تیسری برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

جمعرات 25 دسمبر 2014 21:39

جعفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء)بی آر پی کے بزرگ رہنما نامور سیاستدان ماما خیر بخش گولہ کی آج تیسری برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی برسی کی تقریب سے سیاسی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے ما ما خیر بخش گولہ کو خراج تحسین پیش کیا بی آر پی کے مرکزی رہنماء بزرگ اور نامور سیاستدان ما ما خیر بخش گولہ کی تیسری برسی آج ڈیرہ اللہ یار میں عقیدت و احترام سے منائی گئی بزرگ سیاسی رہنما ء ما ما خیر بخش گولہ کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلوچ سیاسی رہنماؤں کامریڈ رفیق احمد کھوسہ،کامریڈ رزاق پندرانی،غلام حسین بگٹی،مرحوم کی بیٹی لال خاتون،فرزند شیر خان گولہ،نواز کھوسہ،مامااکبر گولہ،عطاء اللہ گولہ،ودیگر نے کہا ہے کہ ماما خیر بخش گولہ نے اپنی زندگی میں بلوچ عوام کے حقوق کی جدوجہدکو اپنا فریضہ سجمھ کر حق ادا کیا انہوں نے ہر دور اقتدار میں غریب عوام کے مسائل کے حل کے لیے سرتوڑ کوششیں کیں ۔

(جاری ہے)

ماماخیر بخش گولہ نے جاگیردارانہ نظام اور آمرانہ سوچ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا وہ کبھی کسی کے آگے جھکے نہیں ہمیشہ بلوچ عوام کی جدوجہد جاری رکھی۔مقررین کا کہنا تھا کہ ماماخیربخش گولہ جیسی سیاسی شخصیت کی کمی پوری کرنا انتہائی مشکل ہے آج کے اس دور میں ماما خیر بخش گولہ ہزاروں بلوچ ماؤں،بہنوں اور سیاسی نوجوانوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں اس موقع پر ماماخیر بخش گولہ کے سیاسی مشن کو جاری رکھنے کا عزم کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔جبکہ برسی کے موقع پر لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ۔