پولیس کی مختلف مقامات پر چھاپے ، 16سے زائد افغانی باشندے گرفتار

جمعرات 25 دسمبر 2014 21:37

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) پولیس نے مختلف خفیہ ایجنسیوں کی دی گئی اطلاع پر مختلف مقامات پر چھاپے مار کر 16سے زائد افغانی باشندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق فیصل آباد پولیس کو مختلف سرکاری خفیہ اداروں نے اطلاع فراہم کی تھی کہ فیصل آباد ضلع کے مختلف مقامات پر سینکڑوں افغان باشندے جن میں سے بعض کا مختلف کالعدم مذہبی تنظیموں سے تعلق ہے پناہ لئے ہوئے ہیں،چنانچہ فیصل آباد پولیس نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے ہمراہ تھانہ لونڈیانوالہ کے نواحی علاقوں میں چھاپے مار کر 10سے زائد مشتبہ افغان شہریت رکھنے والے افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جبکہ فیصل آباد پولیس نے گزشتہ رات بھی چھ سے زائد افغان شہریت کے حامل افراد کو گرفتار کرکے پوچھ گچھ کیلئے مختلف مقامات پر منتقل کیا ہے،ان میں سے تین افراد کیخلاف غیر قانونی مقیم ہونے پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

فیصل آباد اور اس کے گردونواح میں سینکڑوں کی تعداد میں افغانی جن کا تعلق مختلف کالعدم مذہبی اور دہشتگرد تنظیموں سے ہے پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرکے قیام پذیر ہے۔

متعلقہ عنوان :