بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا 138واں یوم ولادت قومی جوش و جذبے سے منایا گیا ،

دن کا آغازکراچی میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا اور اس موقع پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب بھی منعقد ہوئی

جمعرات 25 دسمبر 2014 21:32

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا 138واں یوم ولادت قومی جوش و جذبے ..

کراچی،اسلا م آ با د(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا 138 واں یوم ولادت قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا اور اس حوالے سے ملک بھر میں خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔قائداعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت پر دن کا آغازکراچی میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا اور اس موقع پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد کی گئی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔

مزار قائد کی سیکیورٹی کی ذمہ داریاں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے چاک و چوبند دستے کیحوالے کی گئیں۔پا کستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے 84 افراد پر مشتمل دستے نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھالے اس سے قبل پاک فضائیہ کے کیڈٹ فرائض یہ انجام دے رہے تھے۔ میجر جنرل ندیم رضاکمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی نے پریڈ کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

پھولوں کی چادر چڑھائی ،فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کئے،بانی پاکستان کے یوم پیدائش کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل تھی جب کہ سرکاری و غیر سرکاری اداروں کی جانب سے خصوصی تقریبات، سیمینارز، کانفرنسوں اور مذاکروں کا اہتمام کیا گیا۔

پاکستان ٹیلی ویژن،ریڈیو پاکستان اور نجی چینلز پر بانی پاکستان کی زندگی اور جدوجہد آزادی میں ان کے کردار پر خصوصی پروگرام پیش کئیگئے جب کہ اخبارات اور رسائل میں خصوصی مضامین شائع کیے گئے ہیں۔ لاہور سمیت دیگر شہروں میں سرکاری و غیر سرکاری سطح پر تقریبات منعقد کیگئیں ۔ ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں صبح ساڑھے 10 بجے تقریب کا انعقا د ہو ا۔

وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی دی گی۔ وزیراعظم نواز شریف نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سب سے بہترین طریقہ یہی ہے کہ ہم ملک کی بے لوث خدمت اور بھرپور لگن و حب الوطنی سے کام کریں۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاکہ بابائے قوم نے نے ایک جمہوری اور ترقی پسند پاکستان کا وژن دیا تھا، آج ان کے اس فلسفے پر کاربند ہونے کی جتنی ضرورت ہے اتنی پہلے کبھی نہیں تھی۔

قائداعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876 کو وزیر مینشن کراچی میں جناح پونجا کے گھر پیدا ہوئے، آپ اپنے 7 بہن بھائیوں میں سب سے بڑے تھے، آپ نے اپنی ابتدائی تعلیم کراچی اور ممبئی میں حاصل کی اور پھر اعلیٰ تعلیم کے لئے لندن چلے جہاں سے 1895 میں قانون کی ڈگری حاصل کی اور ساتھ ساتھ سیاست میں بھی گہری دلچسپی لینے لگے۔ قائد اعظم محمد علی جناح نے 1896 میں انڈین نیشنل کانگریس میں شمولیت اختیار کی اور پھر 1913 میں آل انڈیا مسلم لیگ میں شامل ہوئے اور 1916 کے لکھنئو کے اجلاس میں آل انڈیا مسلم لیگ کے صدر منتخب ہو گئے، محمد علی جناح نے ہندوستان کو برطانوی تسلط سے آزاد کرانے لے لئے کانگریس اور مسلم لیگ کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کیا۔

قائد اعظم محمد علی جناح نے 1929 میں نہرو رپورٹ کے جواب میں مشہور زمانہ 14 نکات پیش کئے جو کہ بعد میں قیام پاکستان کے لئے پیش خیمہ ثابت ہوئے۔ مسلمانوں کے لئے علیحدہ وطن کے لئے مسلسل جدو جہد کی وجہ سے آپ کی طبیعت 1940 سے خراب ہونا شروع ہو گئی اور 1947 میں پاکستان کو آزاد کرانے کے صرف ایک سال بعد 11 ستمبر 1948 کو دنیائے فانی سے کوچ کر گئے۔