بدین: ٹریفک حادثے میں مورو کے سول جج جاں بحق، بیٹا زخمی ،

کراچی میں ٹریفک کے تین مختلف حادثات میں 4 افراد جا ں بحق 3 زخمی ہوگئے

جمعرات 25 دسمبر 2014 21:32

بدین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) تلہارکے قریب ٹریکٹرٹرالی اورکارمیں ٹکرکے نتیجے میں سینیئرسول جج نادرعلی شاہ جاں بحق جبکہ بیٹا زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سول جج مورونادرعلی شاہ اپنے گاوں عبداللہ شاہ جارہے تھے۔نادر شاہ کے بیٹے کو علاج کے لیے حیدرآباد منتقل کردیا گیا ہے، ادھر کراچی میں ٹریفک کے تین مختلف حادثات میں 4 افرادجا ں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

کلفٹن میں بوٹ بیسن کے قریب موٹر سائیکلوں میں تصادم کے دو واقعات ہوئے جن کے نتیجے میں 2 افراد جا ں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے،جن کی فوری شناخت نہیں ہوسکی،جبکہ مائی کلاچی روڈ پر امریکی سفارتخانے کے قریب گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں 2 موٹر سائیکل سوار جا ں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ہلاک ہونے والوں کی شناخت عبادت شاہ اور اصبر جبکہ زخمی کی شناخت زمان الحق کے نام سے ہوئی ، جا ں بحق ہونے والے کی لاشوں اور زخمی کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :