مانسہرہ: پولیس کا افغان بستی میں سرچ آپریشن ،35افغان باشندے گرفتار ،
تازہ ترین : 1

مانسہرہ: پولیس کا افغان بستی میں سرچ آپریشن ،35افغان باشندے گرفتار ،

افغان باشندوں کے پاس شناختی دستاویزات نہیں تھیں ، ایبٹ آباد میں سابق ناظم سمیت کالعدم تنظیم سے تعلق کے الزام میں 2افراد گرفتار کیے، ڈی ایس پی ذوالفقار جدون

مانسہرہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء ) افغان بستی میں پولیس کا سرچ آپریشن 35افغان باشندے گرفتار ، ڈی ایس پی مانسہرہ ذوالفقار جدون کے مطابق پولیس نے جمعرات کی صبح مانسہرہ میں افغان مہاجر کیمپ میں سرچ آپریشن کیا سرچ آپریشن کے دوران 35 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا ان افغان باشندوں کے پاس شناختی دستاویزات نہیں تھیں دوسری جانب ایبٹ آباد میں بھی پولیس نے سابق ناظم یونین کونسل سمیت کالعدم تنظیموں کے دو ملزمان کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ۔

وقت اشاعت : 25/12/2014 - 21:27:29

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں