سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری شر کت نہیں کر یں گے

جمعرات 25 دسمبر 2014 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی شرکت کا امکان نہیں ہے۔

(جاری ہے)

28 دسمبر کو آزاد کشمیر میر پور چیچیاں کے مقام پر ہونے والی دعوت ولیمہ کی تقریب میں آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو باضابطہ شرکت کی دعوت دی گئی تھی تاہم بے نظیر بھٹو کی برسی کی تقریب اور ملکی صورت حال کے پیش نظر ان کی شرکت کا امکان کم ہے ۔