نیپرا نے 2.97 روپے فی یونٹ بجلی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

جمعرات 25 دسمبر 2014 21:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی2.97 روپے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن نومبر کو فیول ایڈجسٹمنٹ میں جاری کیا گیا۔

(جاری ہے)

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے نیپرا حکام کو بتایا گیا کہ نومبر میں صارفین کو 6 ارب 53 کروڑ یونٹ بھی فروخت کی گئی جبکہ نیپرا حکام کا کہا ہے کہ وزارت پانی وبجلی 60 پیسے فی یونٹ ریلیف روکنے کی مجاز نہیں ہے۔

تقسیم کار کمپنیاں صارفین کو جنوری میں ریلیف فراہم کریں ۔بجلی کی قیمتوں میں2.97 روپے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔جاری نوٹیفکیشن کا اطلاق کراچی الیکٹرک سپلائی اور50 یونٹ گھریلوصارفین پر نہیں ہوگا۔قیمتوں میں کمی کے بعد صارفین کو جنوری کے بلوں میں 19 ارب روپے کا ریلیف ملے گا

متعلقہ عنوان :