سینٹ کا اجلاس (کل)دوبارہ شروع ہوگا،

اجلاس میں سانحہ پشاور پر بحث کی جائے گی

جمعرات 25 دسمبر 2014 21:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) سینٹ کا اجلاس (کل) جمعہ کے روز دوبارہ شروع ہوگا۔ اجلاس میں سانحہ پشاور پر بحث کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ایوان بالا کے اراکین اس اہم معاملے پر اپنی تجاویز بھی حکومت کو دیں گے۔ بدھ کے روز وزراء اور مسلم لیگی سینیٹرز کی غیر حاضری اور عدم دلچسپی پر اجلاس جمعہ تک ملتوی کردیا گیا تھا۔ وزیراعظم نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی اجلاس میں شرکت متوقع ہے۔۔

متعلقہ عنوان :