خیبر پختونخوا کے غریب اور ذہین طلبہ کیلئے خصوصی سکالر شپ پیکج فراہم کریں گے،انسانی حقوق کمیشن

جمعرات 25 دسمبر 2014 21:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) انسانی حقوق کمیشن نے خیبر پختونخوا کے غریب اور ذہین و قابل طلباء و طالبات کے اندرون و بیرون ملک اعلی تعلیم کے لیے حصول کے خصوصی سکالر شپ پیکج فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے یہ یقین دہانی ڈاکٹر محمد شاہد امین عالمی سفیر برائے انسانی حقوق کمیشن نے خیبر پختونخوا کے انسا نی حقوق کے صو با ئی ممبر اور اے سی اے این اے پی کے صو با ئی کوا رڈینیٹر عظیم اللہ کی قیا دت میں اسلا م آباد میں ایک وفد سے ملاقات کے دوران کی وفد میں نظا م الدین ڈا ئر یکٹر ، ایکٹر پشتو فلم انڈسٹری اتحا د خا ن اور طا ہر الطا ف سر حدی شریک تھے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے ڈا کٹر شا ہد امین خا ن نے کہا کہ خیبر پختو نخوا ہ کے وہ طلبا ء اور طا لبا ت جو ذہین اور غریب ہیں ان کیلئے خصو صی پیکج کے تحت اندرو ن و بیرو ن کا لجو ں اور یو نیو رسٹیو ں میں سکا لر شپ کے ذریعے اعلیٰ تعلیم دیا جا ئے گا ۔

(جاری ہے)

وفد کو یقین دہا نی کرا تے ہو ئے کہا کہ صحت کے شعبے کے ساتھ سا تھ ہم پو را تعا ؤ ن کریں گے اور ائندہ ما ہ اس سلسے میں پشا ور میں ایک آفس قا ئمکیا جا ئے گا ۔ جس میں مستحق طلبا ء کی رجسٹر یشن کا اہتما م کیا جا ئے گا ۔

متعلقہ عنوان :