ہجیرہ،مشرف حملہ کیس میں سزائے موت پانے والے اخلاص روسی کی قبر کشائی کے بعد نعش اسلام آباد منتقل ،ایس ڈی ایم ہجیرہ معطل، اخلاص کے والد کے خلاف ایف آئی آر درج ،

نعش روسی والدہ کے حوالے کر دی گئی،روس لے جانے کی کوششیں شروع،ذرائع

جمعرات 25 دسمبر 2014 20:46

ہجیرہ،مشرف حملہ کیس میں سزائے موت پانے والے اخلاص روسی کی قبر کشائی ..

ہجیرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) مشرف حملہ کیس میں سزائے موت پانے والے اخلاص روسی کی قبر کشائی کے بعد نعش اسلام آباد منتقل ،آزاد کشمیر انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں ،ایس ڈی ایم ہجیرہ معطل، اخلاص روسی کے والد کے خلاف ایف آئی آر درج ،نعش لے جانے والی ایمبولینس کا ڈرائیور اسلام آباد میں گرفتار، نعش روسی والدہ کے حوالے کر دی گئی جس نے اسے روس لے جانے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مشرف حملہ کیس میں ملوث ملزم اخلاص احمد جو روسی شہریت کا حامل ہونے کے ساتھ پاکستانی شہریت بھی رکھتا تھا جسے سزائے موت ہونے کے بعد ہجیرہ کے نواحی گاؤں ککوٹہ میں سپرد خاک کر دیا گیا تھاگزشتہ روز قبر کشائی کر کے نعش کو اسلام آباد منتقل کیا گیا ذرائع کے مطابق اخلاص روسی کی والد ہ جو روسی شہریت رکھتی ہے اپنے بیٹے کی نعش روس لے جانا چاہتی تھی والد کی درخواست پر ایس ڈی ایم ہجیرہ نے نعش لے جانے کی اجازت دے دی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس واقعہ سے حکام بالا مکمل بے خبر رہے ، خبر ملتے ہی انتظامیہ سمیت تمام ادارے حرکت میں آگئے ایس ڈی ایم ہجیرہ کو معطل کر دیا گیا اور ایس ڈی ایم ہجیرہ کی مدعیت میں اخلاص روسی کے والد ڈاکٹر اخلاق اور وقار کے خلاف دھوکہ دہی اور نعش کی بے حرمتی کا مقدمہ ہجیرہ تھانہ پولیس میں درج کر دیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق اخلاص روسی کی نعش اسلام آباد میں طویل مذاکرات کے بعد روسی شہریت کی حامل والدہ(سویت لانا) کے حوالے کر دی گئی ہے جسے وہ روس لے جانا چاہتی ہے ۔ذرائع کے مطابق نعش لے جانے والی ایمبو لینس کے ڈرائیور چوہدری مقصود کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :