گوجرخان، ہائی ایس وین ٹائر پھٹنے سے کھائی میں جاگری،پانچ جاں بحق،8شدید زخمی

جمعرات 25 دسمبر 2014 20:46

گوجرخان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) گھنگریلہ ریلوے اسٹیشن کے قریب راولپنڈی سے آنے والی ہائی ایس وین ٹائر پھٹ جانے سے گہری کھائی میں جا گری پانچ افرا دجاں بحق آٹھ شدید زخمی،چار شدید زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو راولپنڈی منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق ہائی ایس وین نمبرآر ایل 2570راولپنڈی سے گوجرخان آرہی تھی کہ گھنگریلہ ریلوے اسٹیشن کے قریب وین کا اگلا ٹائر پھٹ گیا جس پر گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس سے پانچ افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جاں بحق ہونے والوں میں شاہ زیب سکنہ چک راجگان، نعمان علی وارڈ نمبر7محمد بشیرسکنہ ملالہ، زاہد محمود سکنہ جہلم، فضل حسین سکنہ کھینگر ممدال شامل ہیں اور8 شدید زخمی ہو گئے زخمیوں میں معشوق، یوسف ،آصف سلطان ،وقاص احمدکوتشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کا عملہ فوراً موقع پر پہنچ گیا جنہیں ایمبولینس کے ذریعہ تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتا ل گوجرخان منتقل کیا گیا جہاں شدید زخمیوں کو فوری طور پر راولپنڈی کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :