سانحہ پشاور کے جذبات کا اظہار الفاظ میں ممکن نہیں ، پرویز رشید،

قدرتی سانحہ بھلایا جاسکتا ہے اور اپنی غلطیوں سے ہونے والا نقصان نہیں بھلایا جاسکتا ، شہداء پشاور کی یاد میں ایک تقریب سے خطاب

جمعرات 25 دسمبر 2014 20:43

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء ) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور کے جذبات کا اظہار الفاظ میں ممکن نہیں ، اسے ہماری آنے والی نسلیں بھی محسوس کرتی رہے گی ، قدرتی سانحہ بھلایا جاسکتا ہے اور اپنی غلطیوں سے ہونے والا نقصان نہیں بھلایا جاسکتا ۔ شہداء پشاور کی یاد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے کہا کہ ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے اپنا احتساب کرنا چاہیے دہشتگردوں نے مسجدوں ، حساس مقامات ، ہسپتال ، سکول اور بازاروں پر دہشتگردانہ حملے کئے جس میں پھولوں اور قیمتی جانوں کا نقصان ہوا ۔

انہوں نے کہا کہ قوموں کا نقصان اجتماعی ہوتا ہے نہ کہ کسی کا ذاتی۔ قوم نے اس بات کا ثبوت دیا ہے کہ وہ ایک ہیں وہ ہر مشکل حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں ۔

(جاری ہے)

پرویز رشید نے کہا کہ دہشتگردوں نے مسجدوں ،ہسپتالوں ، سکولوں اور بازاروں پر حملے کئے جس سے ملک اور قوم کا اجتماعی نقصان ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ کسی کوبھی اپنی سرزمین پر مسلح لشکر بنانے کی اجازت نہیں دے سکتے اور نہ ہی کسی کو انتہا پسندانہ ایجنڈا قوم پر مسلط کرنے دیاجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ شام ایک نئی صبح طلوع ہوئی جو جگمگاتی رہے گی یہ نئی صبح پاکستان کو اندھیروں سے نکال کر اجالوں کی طرف لے جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :