Live Updates

دہشتگردی کیخلاف حکمت عملی پر عملدرآمد ، قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کی مجبوری بن گئی ،

مختلف سطحوں پر صلاح مشورے جاری ، جلد فیصلے آنے کا امکان

جمعرات 25 دسمبر 2014 20:29

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء ) دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پارلیمانی پارٹیوں کی طرف سے 20نکاتی لائحہ عمل کی تشکیل اور فوجی عدالتوں کے قیام کے فیصلے پر عملدرآمد کے لئے حمایت کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے لئے قومی اسمبلی میں شرکت مجبوری بن گئی ہے اور پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں شرکت متوقع ہے ۔

(جاری ہے)

معتبر ذرائع کے مطابق فوجی عدالتوں کے قیام سمیت پارلیمانی سربراہو ں کی طرف سے گزشتہ روز کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کے لیے آئین اور قوانین میں ترامیم ناگزیر ہیں اور چونکہ یہ کام صرف پارلیمنٹ کے ذریعے ہوسکتا ہے اس لئے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت پی ٹی آئی کی مجبوری بن گئی ہے پارٹی ذرائع کے مطابق اس حوالے سے مختلف سطحوں پر مشاورت کا عمل جاری ہے اور جلد کسی فیصلے کاامکان ہے ۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس پانچ جنوری کو شروع ہونے کا امکان ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ اجلاس میں دہشتگردی کیخلاف حکمت عملی پر بھی عملدرآمد کے لئے قانون سازی بھی کی جائے گی

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات