قائداعظم،کے افکار و فرمودات پر عمل پیرا ہوکر ہی ملک کو بحرانوں سے نکالا جاسکتا ہے‘ (ق) لیگ،

موجودہ دور میں قائد اعظم محمد علی جناح، کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر تمام بحرانوں سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے ، بانی پاکستان کے افکار و فرمودات پر عمل پیرا ہوکر ہی ملک کو بحرانوں سے نکالا جاسکتا ہے ‘رہنماؤں کا تقریب سے خطا ب

جمعرات 25 دسمبر 2014 20:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء ) مسلم لیگ (ق) پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری ظہیرالدین خان سابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد جناح کے فرمان اتحاد ، تنظیم ، یقین محکم پر عمل کرنے کی آج سب سے زیادہ ضرورت ہے ، اس مملکت خدا داد کو داخلی ، خارجی طور پر خطرات اور چیلنج درپیش ہیں ، بانی پاکستان کے افکار و فرمودات پر عمل پیرا ہوکر ہی ملک کو بحرانوں سے نکالا جاسکتا ہے ، قائد اعظم محمد علی جناح ملت اسلامیہ خصوصاً برصغیر کے مسلمانوں کے لیے اللہ تعالیٰ خاص انعام تھے ۔

قوم قائد اعظم کے احسانات کا بدلہ نہیں اتار سکتی،بانی پاکستان نے مایوسی اور ناامیدی کی فضا میں عزم و حوصلہ کا چراغ چلایا اور اپنی لیاقت ، ہمت ، معاملہ فہمی سے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے ایک آزاد ریاست کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں مسلم لیگ یوتھ ونگ پنجاب کے زیر اہتمام قائداعظم  کے138ویں یوم ولادت کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

تقریب سے مسلم لیگ پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات میاں عمران مسعود سابق وزیر تعلیم پنجاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم  کی سیاسی فکر کو بھولنا بڑی بدقسمتی ہے بابائے قوم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک کی خدمت میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے قائد اعظم برصغیر کے مسلمانوں کے محسن ہیں ان کی قیادت میسر نہ ہوتی تو پاکستان معرض وجود میں نہ آتا، ساری زندگ پاکستانی قوم ان کے احسانات کا بدلہ نہیں اتار سکتی ،،قائد اعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہتر ین طریقہ یہ ہے کہ ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کی خدمت اور حفاظت میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ یوتھ ونگ پنجاب کے صدر چوہدری ذوالفقار علی پپن نے کہا کہ قائد اعظم جیسے رہنما صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں ۔عظیم قائد کا کردار لازوال ہے ۔قائد اعظم کی زندگی نوجوان نسل کیلئے مشعل راہ ہے ۔بانی پاکستان نے استقامت اور استقلال سے ایک اسلامی مملکت وجود میں لانے کا عظیم کارنامہ سرانجام دیا ،موجودہ دور میں قائد اعظم محمد علی جناح کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر تمام بحرانوں سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملک فراز اعوان جنرل سیکرٹری مسلم لیگ یوتھ ونگ پنجاب نے کہا کہ پاکستان عظیم قائد کی جدو جہدکی وجہ سے ملنے والہ تحفہ خداو ندی ہے ہم ایک خوش قسمت قو م ہیں کہ جن کے قائد محمد علی جناح ہیں ہمیں آج پاکستان میں اتحاو یگانگت ، بھائی چارے او رمثبت سوچ کو فروغ دینے کا عہد کر نا چاہیئے ۔ پاکستان اس وقت تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے ۔

دہشت گردی ، لوڈ شیڈنگ، مہنگائی، غربت ، بے روزگاری و دیگر مسائل کو ایک قوم اور ایک آواز بن کر ہی حل کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم قائداعظم کے فلسفے اور رہنماء اصولوں پر عمل پیرا ہو کر سخت محنت اور ایمانداری سے کام کر کے وطن کو عظیم سے عظیم تر بنا سکتے ہیں ۔ تقریب میں قائداعظم  کی سالگرہ کا کیٹ کاٹا گیا اور شہداء سانحہ پشاور آرمی پبلک سکول کیلئے قرآن خوانی اور ان کیلئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔

تقریب میں میاں محمد منیر، ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی، خدیجہ فاروقی ایم پی اے، ماجدہ زیدی،شیخ عمر حیات،سید بلال مصطفی شیرازی، رضوان ممتاز سہیل اصغر اعوان،ناصر رمضان گجر، سجاد بلوچ، رانا ریاض، خواجہ طاہر ضیاء ، شیخ عمر، نصیر آرائیں،اجمیل ضیاء چیمہ، حافظ محمد عثمان شفیق،فیاض بھٹی، میاں کامران سیف،عمران شاہ، فارو ق احمد، نصیر سندھو،عقیل شاہ، بیگم حامد رانا ،تمکین آفتاب ملک، عائشہ شیخ ، اماں نذیراں کے علاہ کِثیر تعداد میں دیگر عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی ۔