مچھ ،کار اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں بچے اور تین خواتین سمیت6افراد جاں بحق

جمعرات 25 دسمبر 2014 20:29

مچھ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) قومی شاہراہ پر کار اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک بچے اور تین خواتین سمیت6افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق بلوچستان کے ضلع مجھ میں قومی شاہراہ پر کار اور مخالف سمت سے آنے والے ٹینکر کے درمیان ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں6 افرادموقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جنہیں ضابطے کی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔