عیدمیلادالنبی ﷺ کے سلسلہ میں کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر عمر سعید چودھری نے صفائی بار ے شیڈول جاری کردیا

جمعرات 25 دسمبر 2014 20:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء ) لاہورکنٹونمنٹ بورڈ میں عیدمیلادالنبی ﷺ کے سلسلہ میں کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر عمر سعید چودھری نے صفائی کے حوالے سے خصوصی احکامات و انتظامات کا ایک شیڈول جاری کیا۔ جس میں کینٹ ایریا کے تمام پارکوں، سڑکوں اور بلیٹس کی تعمیر و توسیع کا حتمی پلان تیار کیا گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ لاہور عمر سعید چودھری نے کہا ہے کہ ایک مضبوط معاشرہ لوگوں کی اچھی صحت اور خوشحالی سے مشروط ہے۔

تندرست اور صاف ستھرا ماحول اچھی صحت کا ضامن ہے۔ لاہور کینٹ کی آلودگی اور صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے موثر اقدامات کریں گے۔ اس حوالے سے سی ای او عمر سعید چودھری اور ایڈیشنل سی ای او فہیم علی نے کینٹ کے گلی کوچوں، چوراہوں اور مین جگہوں کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ ایڈیشنل سی ای او فہیم علی کی زیر نگرانی چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جوکہ اشیائے خوردونوش و دیگر اشیا کی اپنی نگرانی میں مانیٹرنگ کریں گے۔ انجمن تاجران لاہور کینٹ بھٹہ چوک، ضرار شہید روڈ اور کینٹ کے دیگر رہائشیوں نے عمر سعید چودھری کے صفائی کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ عمر سعید چودھری کی صفائی مہم بہت اچھا اقدام ہے اس سے اہل علاقہ کو صحت مند ماحول ملے گا۔

متعلقہ عنوان :