دہشت گردی ،بدامنی کے واقعات میں ملک دشمن قوتیں ملوث ہے،مفتی محمد قاسم ،

سقوط ڈھاکہ میں ملوث عناصر سانحہ پشاور میں بھی ملوث تھے، ہمارا مقصداخوت، بھائی چارے کو فروغ دینا ہے، بھارت پاکستان میں بدامنی، دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہے، ملک کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں کررہا ہے، امیر جماعت الدعوة بلوچستان

جمعرات 25 دسمبر 2014 20:19

ژوب( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء ) دہشت گردی اور بدامنی کے واقعات میں ملک دشمن قوتیں ملوث ہے سانحہ پشاور میں بھی وہ عناصر ملوث جو سقوط ڈھاکہ میں ملوث رہے ہمارا مقصد اخوت اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیا لات کا اظہارجماعتہ الدعو ةبلوچستان کے امیرمفتی محمد قاسم نے ژوب پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ژوب کے امیر مولانا ذکاء الرحمٰن اور دیگر بھی موجود تھے جماعتہ الدعو ةبلوچستان کے امیرمفتی محمد قاسم نے کہا کہ ملک دشمن قوتیں بالخصوص انڈیا پاکستان میں بدامنی اور دہشت گردی کے واقعات ملوث ہے جو ہمارے ملک کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ اسلام اور پاکستان کے دشمن ایک ہے اسلام اور پاکستان دشمنوں کو نہ کبھی کامیابی ملی ہے اور نہ کامیابی ملے گی انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک نظریاتی مملکت ہے پاکستان اللہ تعالیٰ کا ایک نعمت ہے ملک کی دفاع کو اپنا فرض سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت اور تعصبات کا خاتمہ اور اغیار کی سازشیں بے نقاب کرنا وقت کی اولین ضرورت ہے ملک کے عوام کلمہ طیبہ کی بنیاد پر متحد ہوکر دشمن کی سازشوں کو ناکام بنائے انہوں نے کہا کہ جہاد فی سبیل اللہ کو بدنام کرنے کیلئے سی آئی اے انڈیا اور عالم کفر سازشوں میں مصروف ہے سولہ دسمبر کو سانحہ پشاور کا انسانیت اور کوئی ذی شعور سوچ بھی نہیں سکتا اسلام اور ملک دشمنوں نے سقوط ڈھاکہ کی وجہ سے سانحہ پشاور کیلئے بھی اسی دن یعنی سولہ دسمبرکا انتخاب کیا انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور کے پیچھے واضع طور پر انڈیا ملوث ہے ملک پر آبی بم گرانے کے بعد انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی نے مذاق کے طور پر وزیر اعظم پاکستان کو تعاون کی پیش کش کی حالانکہ ہمارے ملک کو انڈیا ہی نے سیلاب میں بہایااب سانحہ پشاور کے بعد بھی انڈیا ہمارامذاق اڑا رہا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچسان میں علیحد گی کی کوئی تحریک نہیں کیونکہ علیحدگی کی تحریک کی جڑیں عوام میں ہوتی ہے مگر یہاں بھی انڈیا اور غیر ملکی قوتیں ان تنظیموں کو سپورٹ کر رہی ہے موجودہ حالات میں ہمیں یکسو ہو کر دشمن کو پہچاننے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ انسانی خدمت عین عبادت ہے جماعت دعوہٰ اسی لئے فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے سیلاب ہو یا پھر زلزلہ جماعت دعوہٰ نے بروقت پہنچ کر غمزدہ خاندانوں کی بھر پورخدمت کی انہوں نے کہا کہ ہماری توسط سے لاہور حیدر آباد کے سکولوں اور کالجز میں تراسی بچے اسکالر شپ پر زیر تعلیم ہے جماعتہ الدعو ةبلوچستان کے امیرمفتی محمد قاسم نے ژوب جیل اور سمبازہ میں فلاح انسانیت فاونڈیشن کی جانب سے لگائے گئے ہیند بورز کا بھی معائنہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :