کراچی ، جما عت اہلسنّت کی میلا د مہم کا آغاز ،امن و امان کے قیا م کیلئے ملکی سلامتی و استحکام کیلئے خصو صی دعا ئیں

جمعرات 25 دسمبر 2014 20:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) جما عت اہلسنّت کی میلا د مہم کا آغاز ،امن و امان کے قیا م ملکی سلامتی و استحکام کے لئے خصو صی دعا ئیں کی گئی ۔ استقبال ربیع الاول کی محافل سے موسی ٰ کالونی میں جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے نائب امیر مولانا ابرار احمد رحمانی نے کہا کہ ا پنے نبی کریم کی ولا دت کا جشن منانا ایمان کا تقاضا ہے، پیغمر اسلام کی حیا ت طیبہ اہل ایمان کیلئے ایک روشن مثال ہے۔

انہو ں نے کہا کہ حضور کے اسوہٴ حسنہ سے زندگی کے ہر شعبہ کیلئے ہدایات ورہنما ئی لی جا سکتی ہے ۔ ابرار رحمانی نے کہا کہ ما ہ ربیع الاول عید میلا د النبی اکے مو قع پر قیا م امن ،بجلی کی بلا تعطل فرا ہمی اور بلدیا تی سہو لیا ت کو یقینی بنا نا حکو مت و انتظا میہ کی بنیادی ذمّہ داری ہے جس میں کسی بھی قسم کی کو تا ہی ہر گز نہ کی جا ئے ۔

(جاری ہے)

صوفی حسین لاکھانی نے لیاقت آباد میں اپنی تقریر میں کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے صرف ریڈ الرٹ ،ہائی الرٹ کے دعوے نہ کئے جائیں ، محافل میلاد کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹرونک و پرنٹ میڈیا بہتر کو ریج کر کے بین الاقوامی سطح پر میلا د مصطفی ﷺ کے جلسوں او ر جلو سوں کے ذریعے اسلام کے حقیقی تصو ر کو اجاگر کر یں تاکہ اسلام مخالف پروپگنڈے کا سد باب ہوسکے اورعالمی برادری دین اسلام کی حقیقی پرامن تعلیمات سے آگاہ ہو سکے۔بلدیہ ٹاؤن میں مولانا ناصر خان ترابی نے میلاد کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پیارے مصطفی پر ار درود و سلام بھیجنا در حقیقت آپ کی ولا دت با سعادت پر اظہا ر مسّرت و تشکر ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ اسلام پوری انسانیت کیلئے امن کا پیام لے کر آیا ہے نبی کریم کے اسوہ حسنہ پر عمل کر کے دنیا کو امن کا گہوارہ بنا یا جا سکتا ہے مسلمان نبی کریم کی سیرت اپنائیں اور میلا د منا ئیں یہی اطاعت کا نام ہے۔ دریں اثنا۔۔اوکھائی میمن بزم اہلسنّت کے زیر اہتمام27 دسمبر ہفتہ بعد نماز عشاء H.E.F گراؤنڈ حسین آباد میں میلاد مصطفی کانفرنس سے علامہ شاہ عبد الحق قادری خطاب کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :