اوتھل ،جیپ نے موٹرسائیکل سواروں کو روندڈالا،دوموٹرسائیکل سوار جاں بحق،تیسرا زخمی

جمعرات 25 دسمبر 2014 20:13

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) اوتھل کے قریب جیپ نے موٹرسائیکل سواروں کو روندڈالا،دوموٹرسائیکل سوار جاں بحق،تیسرا زخمی،تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے صدرمقام اوتھل سے 20کلومیٹردورسکن کے مقام پر بیلہ سے کراچی جانے والی جیپ نے موٹرسائیکل پر سوار تین افراد کو کچل دیا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار منظور احمد ولد عبدالحماد اور محمد امین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کا تیسرا ساتھی محمد بشیر شدید زخمی ہوگیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعشوں اور زخمی کو فوری طورپر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوتھل لایا گیا جہاں پر ضروری کاروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں اور زخمی کو ابتدائی طبی امدادکے بعد کراچی منتقل کردیاگیا جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق اوتھل کے نواحی علاقے وایارہ سے بتایا جاتاہے لیویز فورس اوتھل نے حادثے کے ذمے دار جیپ ڈارائیور کو گرفتارکرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :