بھارتی وزیراعلیٰ نے یقین دہانی کرائی تحقیقات میں غلط فیصلے ثابت ہوگئے تو ورلڈ کپ پاکستان کو دیدینگے‘عثمان انور،

کبڈی ورلڈ کپ کے انعقاد سے قبل ہی بھارت کو خط لکھا دیا تھا کہ نیوٹرل ایمپائر مقرر کریں، اسی طرح فیصلے ہوتے رہے تو آئندہ بھارت جاکر نہیں کھیلیں گے، فائنل میں بھارتی ایمپائرز نے پاکستان کیخلاف 13غلط فیصلے دیئے، بھارتی وزیراعلیٰ نے بھی ہمارے کھیل کی تعریف کی‘ ڈی جی سپورٹس پنجاب کامیڈیا کو انٹرویو

جمعرات 25 دسمبر 2014 20:13

لااہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء ) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور نے کہا ہے کہ ہم کبڈی ورلڈ کپ کے انعقاد سے قبل بھارتی انتظامیہ کو ایک خط لکھا تھا کہ کبڈی ورلڈ کپ کیلئے نیوٹرل ایمپائر مقرر کئے جائیں،فائنل میں ایمپائرز نے جس جانبداری کا مظاہرہ کیا اسے ساری دنیا نے دیکھا ہے، ہمارے احتجاج پر بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ پرکاش سنگھ بادل نے ہمیں دو بار یقین دہانی کرائی ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی بنائی ہے اگر ایمپائرز نے غلط فیصلے دیئے ہیں اور یہ ثابت ہوگیا کہ ورلڈ کپ پاکستان کو دیدیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا، ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور نے کہا کہ کبڈی ورلڈ کپ 2014ء کے فائنل میں ایمپائرز نے 13غلط فیصلے دیئے جس کا پاکستان کو نقصان پہنچا ہے،ہماری ٹیم بہت اچھا کھیلی ہے، میرٹ پر فیصلے ہوں تو سپورٹس کی پروموشن ہوتی ہے اور ہمارا مقصد بھی سپورٹس کا فروغ ہے، ہم چاہتے ہیں کہ مل کر تمام ایونٹس منعقد کئے جائیں، ہم نے کبڈی ورلڈ کپ سے قبل ہی بھارت کو خط لکھا تھا کہ ورلڈ کپ میں نیوٹرل ایمپائر مقرر کئے جائیں، بھارتی ایمپائرز نے فائنل میں غلط فیصلے دیئے جس پر ہم نے بھارت میں اسی موقع پر احتجاج بھی کیا ہے، بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ پرکاش سنگھ بادل نے ہمیں یقین دہانی کرائی ہے کہ ہم نے ایک تحقیقاتی کمیٹی بنائی ہے اگر غلط فیصلے ثابت ہوگئے تو کپ بھارت سے لیکر پاکستان کو دیدوں گا۔

(جاری ہے)

پرکاش سنگھ بادل نے بھی پاکستان کے کھیل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ٹیم نے جتنا بہتر کھیل فائنل میں پیش کیا اتنا اچھا وہ آج تک نہیں کھیلی۔ فیصلہ میرٹ پر کریں گے پاکستان میچ جیتا ہوا تھا۔ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ سپورٹس پروموٹ ہو سب سٹیک ہولڈر بیٹھیں گے اور اس کا حل نکالیں گے۔ نئے رولز بنائیں، اگر بھارت کی طرف سے اسی طرح نا انصافی ہوتی رہی تو پاکستان آئندہ بھارت جا کر نہیں کھیلے گا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بے شمار ایونٹس آ رہے ہیں جس کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :